لانگ مارچ کے راولپنڈی پہنچنے کا اعلان ہفتے کو کیا جائے گا۔اسد عمر


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااسد عمر نے کہا ہے کہ  چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے راولپنڈی پہنچنے کا اعلان ہفتے کو کیا جائے گا۔

رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے اپنی ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ لانگ مارچ کے پنڈی آمد کی تاریخ کا اعلان عمران خان بروز ہفتہ جلسے میں کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق  حکومت پنجاب لانگ مارچ کی سیکیورٹی کیلئے 10 ہزار پولیس اہلکار تعینات کرے گی۔پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ راولپنڈی ڈویژن کی حدود میں داخل ہونے کے بعد سیکیورٹی کے ایلیٹ فورسز اور نشانہ بازی کے کمانڈور سمیت 10 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے۔

پنجاب پولیس کے 101 اہلکار اور پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس (پی ایچ پی) کے 500 اہلکار لانگ مارچ کے لیے چوکس رہیں گے۔لانگ مارچ کی سخت سیکیورٹی کے لیے 13 سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اورسپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) لانگ مارچ کی نگرانی کے لیے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جبکہ 122 کمانڈوز سمیت 38 ایلیٹ فورس کے اہلکار بھی سیکیورٹی کے لیے تعینات ہوں گے۔