ڈی پی او چنیوٹ عمران ملک کا امیر ضلع چوہدری محمد اسلام پر تشدد قابل مذمت ہے ۔ محمد جاوید قصوری


لاہور (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے امیر ضلع چنیوٹ چوہدری محمد اسلام پر ڈی پی او چنیوٹ عمران ملک کے حکم پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب اور وزیرا علیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی ذمہ داران کو فوری طور پر معطل کرکے ان کے خلا ف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیں۔صوبے کو پولیس اسٹیٹ نہیں بننے دیں گے ۔ اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف اگر 24گھنٹوںمیں مقدمہ درج نہ کیا گیا تو آئی جی پنجاب کے دفت کا گھیراؤ کریںگے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عمران ملک نے ایم ایس گورنمنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال سے فرمائش کی کہ نرس کومیرے گھر بھجوادیں ، ایم ایس کے انکار پر ڈی پی او کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شرمناک اقدام ہے ۔جب اس ظلم و بربریت کے خلاف جماعت اسلامی نے آواز بلند کی تو امیر ضلع کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ چنیوٹ میں ہونے والے اس واقعے نے ثابت کردیا ہے کہ پولیس کے اندر سے کالی بھیڑوں کو نکالنا ضروری ہے۔ اگر ان کے خلاف سخت ترین کارروائی نہ کی گئی تو معاشرہ تباہ اور عوام کا پولیس کے پورے نظام سے اعتماد مکمل طور پر ختم ہوجائے گا۔

محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہاکہ ایک طرف صوبے میںجرائم کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے ،جس پرپولیس کی روایتی سستی برقرار ہے اور دوسری طرف پورے صوبے میں عوام خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔ قانون کے رکھوالے ہی اس کی عزت پامال کرنے پر اتر آئے ہیں۔ معاشرے میں پولیس کی غنڈہ گردی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ تھانے عملاً جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ بن چکے ہیں