اسلام آباد(صباح نیوز) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حق کی آواز دبانے کیلئے نیب کو استعمال کیا جاتا ہے، ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔
انہوں نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا نیب آرڈیننس کے 2 ہی مقاصد ہیں، نیب آرڈیننس کا مقصد چیئرمین نیب کی ملازمت میں توسیع ہے، حق کی آواز دبانے کیلئے نیب کو استعمال کیا جاتا ہے، سچ اور جھوٹ عوام کے سامنے آنا چاہئے، عوام کو نیب کی کارروائی براہ راست دکھائی جائے، حکومت عوام کو سچ سے محروم رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں
انہوں نے کہا کہ ایک وزیر مذاکرات کرتا ہے تو دوسرا خبر دینے پر چینل بند کر رہا ہے، قول و فعل کے تضاد نے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا، ہماری خارجہ پالیسی پوری دنیا پر عیاں ہے، ملکی مسائل کا حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں۔