حکومت کا سود کے خلاف فیصلے سے متعلق اپیلیں واپس لینے کا اعلان خوش آئند ہے۔ دردانہ صدیقی


راولپنڈی (صباح نیوز)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف حکومتی اپیلیں واپس لینے اور مقررہ مدت میں سود ختم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے۔حکومت کے اس اہم فیصلے پر پاکستانی قوم مبارک باد کی مستحق ہے۔

 اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سودی نظام سے چھٹکارا اور اسلامی نظام کا نفاذ ہی پاکستان کی ترقی اور بقا کا ضامن ہے ۔دردانہ صدیقی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سودی بینکاری کے خاتمے کے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر دو نجی بینکوں کو بھی اپیلیں واپس لینے کی ہدایت کرے اور خلاف ورزی کی صورت میں ان کا اجازت نامہ منسوخ کیا جائے نیز زبانی دعوؤں کے بجائے خلوص نیت کے ساتھ سود کے خاتمے کے لئے ٹھوس عملی اقدامات کئے جائیں