پنجاب میں اختیارات سلب کرنے والوں سے وفاق کا مطالبہ مضحکہ خیزہے ، ڈاکٹرطارق سلیم


راولپنڈی ( صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ احتجاج ہرسیاسی جماعت اورشہری کا حق، لیکن عوام اورمریضوں کواذیت میں مبتلا کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے ایک طر ف پنجاب میں اختیارات نہ ہونے کا شکوہ کیا جارہا ہے اور دوسری طرف رات کی تاریکی میں اختیارات سلب کرنے والوں سے ہی وفاقی حکومت کی بھیک مانگی جارہی ہے ایسے مطالبات کومضحکہ خیزہی کہاجاسکتا ہے عوام کے ووٹ کی بجائے بیساکھیوں سے حکومت بنائی جائے توکٹھ پتلی بننا پڑتا ہے ،تحریک انصاف ،ن لیگ اور پیپلزپارٹی گملوں میں اگی نہیں بلکہ آج بھی ان کا مسکن وہی گملے اورکیاریاں ہی ہیں ،جماعت اسلامی نے عام انتخابات کی تیاریا ں تیزکردیں منشور کی تیاری اورقومی وصوبائی امیدواران کی نامزدگی کا فی حد تک مکمل کرلی ہے عوام آزمائے ہوئے گروہوں کی بجائے جماعت اسلامی کی دیانتدارقیادت کی پشتیبان بنے ،پاکستان کے نوجوان سرمایہ، جوملک کی تقدیربدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیرصوبہ ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ شہبازشریف حکومت سودی معیشت کے خاتمے کے لیے اعلانات کی بجائے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر ے ،جماعت اسلامی کی طویل جدوجہد کے بعد وفاقی شرعی عدالت نے ہماری پٹیشن پراسلامی معیشت کا مکمل روڈ میپ اور وقت کا تعین کیا ہے عدالت کے فیصلے پراس کی رو ح کے مطابق عمل کیاجائے توسود سے نجات کے ساتھ ملکی معیشت بہترہوسکتی ہے ۔