عمران خان نومبر کے تیسرے ہفتے راولپنڈی میں ہوں گے،فواد چوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نومبر کے تیسرے ہفتے راولپنڈی میں ہوں گے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ (جمعرات) سے دوبارہ شروع ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن کے ذمہ داران کی میٹنگ ہو گی۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پہنچنے کی تاریخ میں اب کوئی توسیع نہیں ہو گی۔