برصغیر میں دو قومی نظریے کو اجاگر کرنے والی سب سے پہلی ہستی علامہ اقبال کی ہے،ثمینہ احسان


راولپنڈی(صباح نیوز) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ناظمہ صوبہ پنجاب ثمینہ احسان نے کہا ہے کہ برصغیر میں دو قومی نظریے کو اجاگر کرنے والی سب سے پہلی ہستی علامہ اقبال کی ہے، اقبال ایک عظیم مفکر تھے، اپنے گرد و پیش اور آنے والے وقت کے تقاضوں سے پوری طرح آگاہ تھے  انھوں نے سب سے پہلے دو قومی نظریے کو اجاگر کیا اور مسلمانان بر صغیر کے مسائل کا حل الگ مملکت کا حصول بتایا چنانچہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اس مملکت اور اس کے نظریہ وجود کی حفاظت کریں۔

ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ناظمہ صوبہ پنجاب ثمینہ احسان نے یوم اقبال پر ایک بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد اقبال نے مسلمانان بر صغیر کے مسائل کا حل الگ مملکت کا حصول بتایا، ہمارا فرض ہے کہ ہم اس مملکت اور اس کے نظریہ وجود کی حفاظت کریں۔

ناظمہ ضلع راولپنڈی نزہت ناطق نے کہا کہ اقبال نے امت کے دیرینہ امراض کی نشاندھی کر کے ان کی اصلاح کا طریقہ پیش کیا ہے،ان کا کلام مسلمانوں کو عظمت رفتہ یاد دلا کر اس کو پھر سے حاصل کرنے کی تحریک دیتا ہے، اقبال نے اپنے کلام کے زریعے مسلمانوں کو اپنی کھوئی ہوئی عظمت یاد کروا کر اسے واپس لینے کی تحریک دی ہے۔

ناظمہ ضلع اسلام آباد نصرت ناہید نے کہا کہ اقبال کی شاعری میں نوجوانوں کو خاص مخاطب کیا گیا ہے ،ان نے نوجوانوں کو اعلی فکر اور آزادی سوچ کی ترغیب دی ہے تاکہ وہ فرنگیوں کی غلاماں ذہنیت سے نکل سکیں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ آج بھی ہماری نوجوان نسل اگر اوج کمال پر پہنچنا چاہے تو اس کے لئے مشعل راہ اقبال کا کلام اور دوسرے لفظوں میں قرآن ہی ہوگا کیونکہ اقبال کی شاعری قرآن کی ہی تشریح ہے۔