چونیاں میں اے این ایف کی کارروائی،گاڑی سے 3 من چرس برآمد


چونیاں(صباح نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف)نے چونیاں کے علاقے جمبر میں کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے تین من سے زائد چرس برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق جمبر میں ملتان روڈ ٹول پلازہ کے قریب ایک گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی تو تین من سے زائد چرس برآمد ہوئی جسے گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا

 پولیس نے ڈی جی خان سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔