ایف آئی اے میں طلبی کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ کے جج کی عمران کی درخواست پر سماعت سے معذرت


لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت کرنے سے معذرت کر لی۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کرنے سے معذرت کی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے درخواست دوسرے بنچ کے پاس سماعت کے لئے مقرر کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا تھا۔