انٹربینک ڈالرمزید مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی


کراچی(صباح نیوز) انٹربینک ڈالرمزیدمہنگا ہو گیا ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی۔

ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 222 روپے کا ہو گیا ۔گزشتہ ہفتے انٹر بینک کے آخری کاروباری سیشن میں ڈالر 221 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز ہوا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 238 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42095 پر آ گیا ۔