کراچی (صباح نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پر آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے رپورٹ طلب کرلی۔
کراچی اورحیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کے معاملے پر جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔درخواست گزاران کے وکلا کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے تیسری بار الیکشن ملتوی کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے موقف پیش کیا کہ دونوں شہروں میں سیکیورٹی وجوہات پر الیکشن ملتوی کیے گئے، 9 نومبر کو الیکشن کمیشن نے فریقین کااجلاس بلایا ہے۔سماعت کے دوران بات کرنے کا موقع نہ ملنے پر جماعت اسلامی کے وکیل کی عدالت سے تلخ کلامی ہوگئی۔
جماعت اسلامی کے وکیل ایڈوکیٹ عثمان فاروق نے کہا کہ مجھے بات نہیں کرنے دینا تو بتا دیں، میں خاموش ہوجاوں گا۔سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے رپورٹ طلب کرلی، اور سماعت ملتوی کردی