کراچی(صباح نیوز)انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ،سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا ۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے کے اضافے کے بعد 222 روپے 10 پیسے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان پایا گیا ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 118 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 41972 پر آ گیا ۔