عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کرنے والے ملزم کی دو مزید ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل


گوجرانوالہ(صباح نیوز)گزشتہ روزگوجرانوالہ کی تحصیل وزیر آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کرنے والے گرفتار ملزم محمد نوید کی پولیس تحویل میں تفتیش کی دو مزید ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

ملزم نے پولیس کو بتایا ہے کہ میں نے کنٹینر پر سیدھا ٹارگٹ عمران خان کو رکھا ، میں نے صرف عمران خان کو مارنا تھا میراکوئی دوسرا کسی قسم کا مقصد نہیں تھا۔عمران خان کہتا ہے کہ میں 14ویں صدی کا نبی ہوں، مجھے مانو، جس طرح نبی ۖ نے پیغام دیا تھا اس طرح میں آپ کو پیغام دے رہا ہوں۔ 20ہزار روپے میں پستول خریدی تھی، پستول وزیر آباد سے وقاص نامی لڑکے کے زریعہ بٹ نامی شخص سے لیا۔

محمد نوید کا کہنا تھا کہ میں ڈاکٹر اسرار کو سنا ہے۔ جبکہ تفتیشی افسر کی جانب سے پوچھا گیا کہ آپ کے موبائل میں تو سعد رضوی اور حافظ صاحب کی بہت ساری ویڈیوز ہیں۔اس پر ملزم کا کہنا تھا کہ کوئی ویڈیو اچھی لگی ہے تو سوشل میڈیافیس بک پر شیئر کردی ہے، یا آپ اس کو سیو کرلیں۔

ایک سوال پر ملزم نے بتایا کہ میں 20ہزار روپے میں پستول خریدی تھی، پستول وزیر آباد سے وقاص نامی لڑکے کے ذریعے بٹ نامی شخص سے لیا۔ تین میگزین میں کل 26یا27گولیاں تھیں۔ سات سے آٹھ گولیاں چلائیں اور ایک پستول میں پھنس گئی۔

ملزم کا کہنا تھا کہ میں نے کنٹینر پر سیدھا ٹارگٹ عمران خان کو رکھا ، میں نے صرف عمران خان کو مارنا تھا میراکوئی دوسرا کسی قسم کا مقصد نہیں تھا۔ عمران خان کے گارڈز کی جانب سے کنٹینر سے چار سے پانچ فائر کئے گئے اور جس شخص کو نیچے کھڑے گولی لگی وہ عمران خان کے گارڈز کی جانب سے چلائی گئی گولی لگنے سے مرا۔

ملزم نے کہا کہ میں جائے وقوعہ سے ساتھ حویلی میں چلا گیا تھا جہاں سے مجھے پکڑا گیا جبکہ دوسری ویڈیو میں ملزم کا کہنا تھا کہ میں نے جو بھی کیا ٹھیک کیا اوراس حوالے سے مجھے کوئی شبہ نہیں، بس ایک چیز میں سوچتا ہوں کہ وہ بچ گیا ہے۔ تفتیشی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر ملزم محمد نوید کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتا ہے کہ میں 14ویں صدی کا نبی ہوں، مجھے مانو، جس طرح نبی ۖ نے پیغام دیا تھا اس طرح میں آپ کو پیغام دے رہا ہوں۔

ملزم نے کہا کہ میراضمیر نہیں مانا کہ میں اس کو نبی مانوں، میرانبی آخری محمد ۖ ہے ، اللہ تعالیٰ نے قلم توڑ دی اور نبوت ختم کردی اورمہر لگا کر کہا کہ اس کے بعد کوئی نبی نہیں آسکتا۔ یہ کس طرح کہہ سکتا ہے کہ میں 14ویں صدر کا مجدد اعظم ہوں، مجھے یہ چیز اچھی نہیں لگی، میرے موبائل میں بھی بیان ہے آپ سن سکتے ہیں۔ عمران خان کا اپنا بیان ہے ، اس کے منہ کے بولے ہوئے الفاظ ہیں۔