غیرمقبول سامراجی حمایت یافتہ سازشی حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے،شیخ رشید


راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سارا جہان ایک انسان عمران خان کے پیچھے پڑگیاہے،وہ سب کو شکست دے گا۔تعیناتی کے مسئلے میں نواز شریف اور شہباز شریف ایک پیج پر نہیں ہیں،اب پی ڈی ایم کا بوجھ کوئی نہیں اٹھا سکتا،بھکاریوں کو کوئی خیرات نہیں دے رہا،صرف تصویر کھنچوا رہے ہیں،حکومت روسی سینیٹر کے یوکرائن کی امدادکے الزام کاجواب دے۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ چین ہمالیہ سے بلند اورہرموسم کادوست ہے،اس لیے حالیہ چینی دورے پرتبصرہ نہیں کرناچاہتا۔ساری دنیا جانتی ہے غیرمقبول سامراجی حمایت یافتہ سازشی حکومت چندہفتوں کی مہمان ہے۔

بھکاریوں کونہ امدادمل رہی ہے،نہ حمایت مل رہی ہے۔ڈنگ ٹپائو غریب مکا ئو حکومت زبردستی دنیاسے دوروں کے دعوت نامے منگوا رہی ہے۔