یو این مشن میں خدمات سر انجام دینے والے پاک فوج کے حوالدار شہید


راولپنڈی (صباح نیوز)اقوام متحدہ امن مشن میں خدمات سرانجام د ینے  پاک فوج کے حوالدار محمد شفیق شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق یو این مشن میں خدمات سر انجام دیتے ہوئے پاک فوج کے حوالدار محمد شفیق شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار شفیق سینٹرل افریقن ریپبلک میں خدمات کے دوران شہید ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کہ حوالدار شفیق کی نمازِ جنازہ میاں چنوں میں ادا کر دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار شفیق فروری 2021 میں یو این مشن میں شامل ہوئے تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے بتایا کہ شہید کے سوگواران میں بیوہ اور 3 بیٹے شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک 162 اہلکار امن مشن میں خدمات کے دوران شہید ہو چکے ہیں۔آئی ایس پی آر نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وسطی افریقی ریپبلک میں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور انسانی امداد کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنے والے پاکستانی دستے کے ایک بہادر اور سرشار رکن تھے۔