حلقہ این اے 91 میں ری پولنگ کروانے کا فیصلہ کالعدم قرار


اسلام آباد،سرگودھا(صباح نیوز)سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے حلقہ این اے 91 میں ری پولنگ کروانے کے فیصلہ کو کالعدم قرار دے دیا ، پی ٹی آئی کے عامر سلطان چیمہ فارغ ، مسل لیگ نواز کے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی ایم این اے بحال ،حلقہ میں جشن کا سماں ، ضلع بھر کی پانچوں کی پانچ سیٹوں پر پھر ن لیگ کا قبضہ ہوگیا،

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے سرپم کورٹ میں ری پولنگ کے خلاف کیس دائر کیا ہوا تھا، جس پر بدھ کو سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نمبر 1 جس کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال جبکہ جسٹس منصور علی شاہ اور عالشہ ملک نے حلقہ این اے 91 کے 20 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ ہونیوالی ری پولنگ کو کالعدم قرار د یتے  ہوئے پی ٹی آئی کے چویدری عامر سلطان چیمہ کو بطور ایم این شپ کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا اور مسلم لیگ نواز کے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی کا بطور ایم این اے حلقہ این اے 91 بحال کر دیا،

عام انتخابات میں مسلم لیگ نواز کے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے پی ٹی آئی کے امیدوار چویدری عامر سلطان چیمہ 278 ووٹوں سے شکت دے دی تھی،جنرل الیکشن 2018 میں مسلم لیگ نواز کے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے 1 لاکھ 10 ہزار 525 ووٹ حاصل کئے تھے جبکہ تحریک انصاف کے چویدری عامر سلطان چیمہ نے 1 لاکھ 10ہزار 246 ووٹ حاصل کئے تھے،,فیصلہ کی اطلاع ملتی ہی مسلم لیگ نواز کے کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ بھنگڑا ڈال اور نعرے بازی کی ،