لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ فنانشل مینجمنٹ ایکٹ کے ذریعے محکموں کے مالی امور کو مزید شفاف بنایا جائے گا، اقدام سے اخراجات اور وصولیوں میں توازن سے معاشی امور میں بہتری آئے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت فنانشل مینجمنٹ ایکٹ سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران فنانشل مینجمنٹ ایکٹ بارے تفصیلی جائزہ لیا گیا، فنانشل مینجمنٹ ایکٹ کو فوری حتمی شکل دیتے ہوئے متعلقہ امور جلد طے کرنے کی ہدایت کی گئی۔
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ سرکاری اخراجات کے شفاف استعمال اور گڈ گورننس کیلئے فنانشل مینجمنٹ انتہائی ضروری ہے، ایکٹ کے ذریعے محکموں کے مالی امور کو مزید شفاف بنایا جائے گا، اخراجات اور وصولیوں میں توازن سے معاشی امور میں بہتری آئے گی، سرکاری محکموں کی مالی پرفارمنس کی بھرپور مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہر تین ماہ بعد فنانشل مینجمنٹ اور مالی امور کا جائزہ لیا جائے گا، محکموں کے مالیاتی امور کو بہتر بنانے کیلئے ضروری اصلاحات کی جائیں گی، مالی بے ضابطگی پر سرکاری محکموں کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔