ایک سرٹیفائیڈ جھوٹا اور مکار شخص عمران نیازی لانگ مارچ کے نام پر ایک سازش کے تحت ملک میں خون خرابہ کرانا چاہتا ہے،مریم نواز


لندن ،بورے والا (صباح نیوز ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک سرٹیفائیڈ جھوٹا اور مکار شخص عمران نیازی لانگ مارچ کے نام پر ایک سازش کے تحت ملک میں خون خرابہ کرانا چاہتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  لندن میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور سلمان شہباز بھی موجود تھے ،

عرفان دولتانہ کے مطابق مریم نواز  نے کہا کہ فتنہ خان دنیا کا جھوٹا ترین شخص ہے جس کی تمام سیاست جھوٹ سے شروع ہو کر جھوٹ پر ختم ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان ملکی قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف زہر افشانی کرکے بھارت میں شہرت کی بلندیوں پر ہے یہ ہے اس کی محب الوطنی کا سرٹیفیکیٹ ہے مریم نواز شریف نے کہا کہ لانگ تماشہ ناکام ہونے پر حواس باختہ ہو کرخونی انقلاب کی باتیں کرنے لگا  ہے ذاتی خواہشات کی تکمیل نہ ہو نے پر فتنہ خان ملک کی سلامتی کے درپے ہے۔