آرمی چیف کا آزاد کشمیر رجمنٹل سنٹر مانسر کیمپ کا دورہ، یادگار شہدا پر حاضری


راولپنڈی(صباح نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آزاد کشمیر رجمنٹل سنٹر مانسر کیمپ کے دورہ کے دوران لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو کرنل کمانڈنٹ آزاد کشمیر کے بیجز لگا دیئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر رجمنٹل سنٹر مانسر کیمپ کا دورہ کیا اور یاد گار شہدا پر حاضری دی جبکہ فاتحہ خوانی بھی کی۔

آرمی چیف نے وہاں ایک تقریب کے دوران  لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو کرنل کمانڈنٹ آزاد کشمیر کے بیجز لگائے،

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر رجمنٹ کی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل کارکردگی کی تعریف کی۔