عوام نکل آئی تو کرپٹ ٹولے کو بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی،شیخ رشید


لاہور(صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیرداخلہ  شیخ رشید نے کہا ہے کہ عوام نکل آئی تو کرپٹ ٹولے کو بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میری دعا ہے کہ لانگ مارچ امن و امان آئین اور قانون کے مطابق اپنے مقاصد حاصل کرے اور حکمران جو انتشار اور خلفشار کا خوف پھیلا رہے ہیں وہ شرمندہ تعبیر ہو۔

انہوں نے کہا کہ نومبرمیں آر یا پارہو جائے گا اس لئے کمپنی کی مشہوری کے لیے شہباز شریف کو نومبر میں جتنے غیرملکی دورے کرنے ہیں کر لیں لیکن غیر مقبول بھکاریوں کو کوئی خیرات نہیں دے گا ۔

انہوں نے کہا کہ غریب عوام اور پاکستان سنگین ترین بحران سے گزر رہا ہے اسلام آبادکی عوام اسلام آباد کیاندرسے نکل آئی تو کرپٹ ٹولے کو بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی ۔