کوئی صحافی ایسا نہیں جسے میں لفافہ کہہ سکوں، ڈی جی آئی ایس آئی


راولپنڈی (صباح نیوز)ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ صحافیوں کو لفافہ کہنے کے خلاف ہوں، کوئی صحافی ایسا نہیں جسے میں بحیثیت ڈی جی آئی ایس آئی لفافہ کہہ سکوں۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کہا کہ پاکستان کے صحافی بہت خطرات کے باوجود اپنا کام بہت اچھا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری توجہ میرے فرائض پر ہے، اپنی ذات پر نہیں ہے۔