لاہورپہنچ چکا ہوں،میری بیماری کی تصویرکورونا والی،صحت مند ہوں،شیخ رشید


لاہور(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ لاہور پہنچ چکا ہوں، آج شام پانچ بجے پریس کانفرنس اور کل لانگ مارچ میں شرکت کروں گا۔

شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ میری بیماری کی تصویر کورونا والی ہے الحمداللہ میں صحت مند ہوں۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے لکھاکہ میں نواز، شہباز اور آصف زرداری کی طرح نہیں کہ اقتدار سے اترنے کے بعد بیماری کا بہانہ کروں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ راولپنڈی میں لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کریں گے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے بھی حکومت کے لانگ مارچ روکنے کی درخواست کو مسترد کر دیا، لانگ مارچ شروع نہیں ہوا اور حکومت حواس باختہ ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طاقت کا استعمال ہواتو اسلام آباد سے بھاگ نہیں پائیں گے، لانگ مارچ پرامن،قانونی،آئینی اور تشدد سے پاک ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ کا اپنے پیغام میں کہا کہ انتشار خلفشار اورطاقت کا استعمال حکومت کی سیاسی قبر کھودے گا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ میں شرکت کروں گا۔ جمعہ کوفائنل رئوانڈ شروع ہو رہا ہے۔ بہت اچھی بات ہے پاک فوج نے بطورادارہ فیصلہ کرلیا کہ سیاست میں حصہ نہیں لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان  سے گزشتہ روز ایوان وزیر اعلی میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملاقات  ہوئی۔ ملاقات میں عمران خان اور شیخ رشید کے درمیان موجود صورتحال اور لانگ مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔جس کے بعد  پریس کانفرنس  کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ  نے کہا کہ عمران خان سے ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی، اسلام آباد کسی کے باپ کا نہیں، اگر رانا ثنا نے ربڑ کی گولی استعمال کی تو پھراسلام آباد سے بھاگ نہیں سکو گے، اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف والوں نے وقت نہیں دیا، جگہ جگہ بھکاری بھیک مانگ رہے ہیں، عمران خان کا ایک ہی مطالبہ شفاف الیکشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ جومقام ارشد شریف کوملا یہ ذمہ داران کو سمجھنا چاہیے، ہوا بدل چکی ہے، اصل فساد 13 پارٹیاں چاہتی ہے کیونکہ یہ الیکشن میں مقابلہ نہیں کر سکتے، حقائق کو سمجھا جائے،  پاکستان ڈیفالٹ کے قریب ہے، نوازشریف، شہباز شریف کی طرح بیماری کا بہانہ نہیں بناتا، دنیا بدل چکی ہے، ہر آدمی کی جیب میں موبائل فون ہے، میری زندگی میں پہلا واقعہ ہے، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی ایس پی آرنے اکٹھے پریس کانفرنس کی۔ شیخ رشید نے کہا کہ مجھے ٹوئٹر استعمال کرنا آ گیا ہے، اب 7 دن ٹویٹ ہی کرونگا،   عمران خان کے لانگ مارچ میں شرکت کروں گا۔

عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں اداروں کے خلاف نعرے لگائے گئے، بہت اچھی بات ہے بطورادارہ فیصلہ کرلیا کہ سیاست میں حصہ نہیں لیں گے، فوج کو واقعی سیاست میں حصہ نہیں لینا چاہیے، نوازشریف دیوالی کا کیک کاٹ رہے ہیں، ارشد شریف کی شہادت پر کیک کاٹنے، مریم کے ٹویٹ پر دنیا لعنت بھیج رہی ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ فوج ہماری ہے اس کا وقارچاہتے ہیں، فوج کبھی عوام پرگولی نہیں چلائے گی، لوگوں کا سمندر اسلام آباد آ رہا ہے، سمندر کی طغیانی کے آگے رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے، احتجاج، ریلی نکالنا سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے، جمعہ سے فائنل رائونڈ شروع ہو رہا ہے، تیس نومبر تک آرپا رہو جائے گا، انشااللہ پرامن مارچ ہوگا کوئی خونی مارچ نہیں ہوگا، ہرشہرمیں کھانے،پینے کا بندوبست ہوگا۔