اسلام آباد(صباح نیوز)ارشد شریف ایک بے باک اور حق گو انسان تھے۔ ان کی موت صرف ایک صحافی کی موت نہیں بلکہ حق گوئی اور جرات مندی کی موت ہے۔لیکن ان کی شہادت سے کئی بہادر اور نڈر صحافی جنم لیں گے۔
ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سکینہ شاہد، ڈائریکٹر امور خارجہ سمیحہ راحیل قاضی، ناظمہ صوبہ شمالی پنجاب ثمینہ احسان اور ان کی نائبات رخسانہ غضنفر، نزہت بھٹی، رقیہ شریف اور طیبہ کیانی، ناظمہ ضلع اسلام آباد نصرت ناہید نے ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔ انہوں نے ارشد شریف کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی نیز مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
ان رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس بہیمانہ قتل کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور اس بات کو بھی دیکھا جائے کہ مرحوم صحافی وطن چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئے،نیز حکومت صحافیوں کے تحفظ اور آزادی صحافت کو یقینی بنانے کے لئے ا قدامات کرے۔