گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات


لاہور(صباح نیوز)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے لاہور میں فرانس کے سفیر نے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تجارت بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے متاثرینِ سیلاب کی امداد کے لیے فرانسیسی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس پر پاکستان کی حمایت کرنے پر فرانسیسی حکومت کے مشکور ہیں۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے  کہا کہ امید ہے کہ فرانس جی ایس پی پلس سٹیٹس پر پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

اس موقع پر فرانسیسی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تجارت کو فروغ دیا جائے گا۔