وزراء کی موجودگی میں ریاستی اداروں کیخلاف نازیبا نعرے سوالیہ نشان ہیں،شیخ رشید


راولپنڈی(صباح نیوز)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزراء کی موجودگی میں ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا نعرے سوالیہ نشان ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ جب کرمینل قانون بناتے ہیں تو انصاف کا مذاق اڑتا ہے، مانگے تانگے کے بیرون ملک دوروں سے کچھ امداد نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، ڈالر نایاب سرمایہ کاری کی جھوٹی تسلی سب بیکار ہے۔

انہوں نے  کہاکہ اقتدار کے بھوکوں کاجمعہ بازارلگا ہے، وزرا ء کی موجودگی میں ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا نعرے سوالیہ نشان ہیں۔