بلاول وضو کرکے گیٹ نمبر4کانام لیاکرے،شیخ رشید


راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ قوم کابیٹااورسچ کاسپاہی ارشدشریف شہیدہوگیاہے۔بلاول کانانابھی گیٹ نمبر4کی پیداوارتھابلاول وضو کرکے گیٹ نمبر4کانام لیاکرے۔

ان خیالات کااظہار شیخ شید احمد نے ٹوئٹرپر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ گرہن سورج کو نہیں کل سے حکومت کولگے گااور30نومبرتک آرپارہوجائے گا۔سامراجی ایجنٹوں کوکہیں سے مددنہیں ملے گی۔میں آج کاٹویٹ ارشدشریف کے نام کررہا ہوں اوراسکے گھرجارہاہوں۔