صدر عارف علوی کی چینی ہم منصب شی جن پنگ کو تیسری مربتہ پارٹی کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پرمبارکباد


اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چینی صدر شی جن پنگ کو تیسری مربتہ چینی کمیونسٹ پارٹی کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پردلی مبارکباد دی ہے۔

صدر مملکت نے شی جن پنگ کی اچھی صحت اورخوشحالی کے لئے بھی نیک خواہشات کااظہار کیا ہے۔

ان خیالات کااظہار صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ، پاکستان کے سچے دوست اور پاکستان اور چین کے درمیان سداربہارتعاون پر مبنی اسٹریٹیجک شراکت داری کے چیمپیئن ہیں۔

صدر مملکت نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ پاکستان اور چین کے جھنڈے بھی شیئر کئے ہیں۔