عمران خان کی نااہلی کے خلاف احتجاج پرپی ٹی آئی کے 7 رہنماؤں کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ


اسلام آباد (صباح نیوز)عمران خان کی نااہلی کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج کے دوران جلائو گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کرنے پر پی ٹی آئی کے 7 رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن میں سب انسپکٹر انعام اللہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی نااہلی کے خلاف تحریک انصاف کے ایک ہزار سے 1200کارکنوں نے فیض آباد پر احتجاج کیا ،

جس کی فیصل جاوید، عامر کیانی، واثق قیوم عباسی، راشد حفیظ، عمر تنویر بٹ اور راجہ راشد نسیم کر رہے تھے۔مظاہرین نے قیادت کے اشتعال دلانے پر پولیس اور ایف سی اہلکاروں پر پتھراؤکیا جس سے متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔ مظاہرین نے درختوں کو آگ لگائی اور سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔ اور اپنے عمل سے عوام میں خوف و ہراس پیدا کیا۔