الیکشن کمیشن نے جس قوت کامظاہرہ کیا ہے یہ نیک شگون ہے ، سینیٹر مشتاق احمدخان


اسلام آباد  (صباح نیوز)جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے سینیٹر مشتاق احمدخان نے سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس میں نااہل قراردینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو اسی طرح غیرجانبداری کے مظاہرے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے کمیشن نے قانون کے مطابق فیصلہ کیا ہے ۔

  پارلیمینٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  سینیٹر مشتاق احمدخان نے کہا کہ  ہر ایک کو آئینی دائرہ کار میں رہ سیاست کرنی چاہیے ۔ کوئی اپنی حدود کو عبور کرے گا توظاہر ہے نااہلی کا سامنا کرنا پڑسکتاہے ۔ الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان  کو قانون کے مطابق نااہل قراردیا ہے ۔ اگرچہ کمیشن پر شدید دباؤ تھا مگر اس نے  تمام تر دباؤ کو مستردکرتے ہوئے دستاویزات کے مطابق  ثبوت کا جائزہ لیا۔

اور پانچ رکنی کمیشن کا متفقہ فیصلہ ہے  اور قوم کو بتایا دیا کہ سابق وزیراعظم  نے توشہ خانہ سے لئے تحائف چھپائے اور عدالت نے  عمران خان کو اس وقر صادق و امین قراردیا تھا جب  وہ وزیراعظم نہیں بنے تھے ۔وزیراعظم بنے تو انھوں نے توشہ خانہ سے تحائف لئے  الیکشن کمیشن نے اپنی جس قوت کا کا مظاہرہ کیا ہے یہ نیک شکون ہے ہمیں توقع ہے کہ الیکشن کمیشن  اپنے اس غیرجانبدرانہ کردار اور آزادی و خودمختیاری کو ہر صورت برقراررکھے گا