جماعت اسلامی پنجاب کے امرائے اضلاع کاانتخاب مکمل ،سراج الحق نے تقررکی منظوری دی


راولپنڈی (صباح نیوز ) امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ارکان کی رائے اورامیرصوبہ پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم سے مشاورت کے بعدآئندہ سیشن کے لیے امرائے اضلاع کے تقررکی منظوری دے دی ۔صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان نے تقرری کانوٹیفکیشن جاری کیا ،

امیرضلع اٹک سردارامجدعلی خان ،امیرضلع راولپنڈی سیدعارف شیرازی،امیرضلع اسلام آباد نصراللہ رندھاوا،امیرضلع تلہ گنگ پروفیسرطاہرملک،امیرضلع جہلم ڈاکٹرقاسم محمود چوہدری ،امیرضلع گجرات چوہدری انصرمحمود دھول ایڈووکیٹ،امیرضلع منڈی بہائوالدین رانا محمداعظم ،امیرضلع سرگودھا اویس قاسم تلہ،امیرضلع خوشاب ملک محمدوارث جسرایڈووکیٹ اورسیدافتخارحسین شاہ کو امیرضلع بھکرمقررکیا گیا۔صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان کے مطابق ضلع مری اور ضلع چکوال میں انتخابی عمل کا جلد آغازکرکے نئے اضلاع میں بھی امراء کاتقررکیا جائے گا۔

امیرجماعت سراج الحق نے 2سال کے لیے امرائے اضلاع کاتقررکیا ،پورے صوبے میں ارکان کوبیلٹ مہیاکئے گئے جبکہ ووٹ پول کرنے کی آخری تاریخ 5اکتوبرتھی ،صوبائی ناظم انتخاب ڈاکٹرخالدمحمود ثاقب کی نگرانی میں گنتی کے بعد رزلٹ مرتب کرکے امیرصوبہ کوپیش کیاگیا تھا ،صوبائی ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی کی امارت کے لیے کوئی رکن بھی امیدوارنہیں ہوتا ارکان اپنے میں سے ہی کسی ایک رکن کوخفیہ ووٹ کے ذریعے اپنا امیرضلع منتخب کرتے ہیں۔