وزیراعظم سے فیصل سبزواری کی ملاقات، وزارت سمندری امور سے متعلق امور بریفنگ


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم سے فیصل سبزواری کی ملاقات، وزارت سمندری امور سے متعلق امور بریفنگ ،وزیرِ اعظم فلڈ ریلف اکاونٹ کیلئے امداد چیک بھی پیش کیے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ سمندری امور فیصل سبزواری کی ملاقات، ملاقات میں وزیرِ سمندری امور  فیصل سبزواری نے وزیرِ اعظم کو وزارت سے متعلق امور اور جاری اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیرِ سمندری امور نے وزیرِ اعظم فلڈ ریلف اکاونٹ کیلئے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل لمیٹڈ کی طرف سے 1 کروڑ 16 لاکھ، اور اس کے ساتھ ایشیا پاکستان ٹرمینلز کی طرف سے 1 کروڑ 16 لاکھ اور سی ای او کنگز گروپ کی طرف سے 1 کروڑ روپے عطیہ کے چیک پیش کئے۔