سانحہ کارساز کے شہداء اور زخمیوں کو سرخ سلام پیش کرتی ہوں، شیری رحمان


اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سانحہ کارساز کے شہدا ء اور زخمیوں کو سرخ سلام پیش کرتی ہوں۔ سانحہ کارساز کو آج 15 سال ہو گئے ہیں لیکن اس حملے کے ہمارے دلوں پر زخم آج بھی تازہ ہیں، کارساز پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی سیاسی جماعت پر سب سے بڑا حملہ ہے۔

ان خیالات کااظہا رشیری رحمان نے  ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

شری رحمان کا کہنا تھا کہ کارساز حملے میں پیپلز پارٹی کے 180 سے زائد کارکنان شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔ 18 اکتوبر کو شہید بینظیر بھٹو نہیں ملک میں جمہوریت لوٹ آئی تھی۔ لاکھوں کی تعداد میں لوگ اپنی محبوب قائد کا استقبال کیلئے کراچی کی چھوٹی بڑی شاہراہوں پر کھڑے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنان نے جمہوریت اور آئین کی بحالی کے خاطر سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان کی سیاسی اور جمہوری تاریخ میں پیپلز پارٹی کے جان نثاران کی بہادری کی داستان سنہری الفاظ میں لکھی جائے گی۔