شیخ رشید کے گرد گھیرا تنگ،ایف بی آر نے ٹیکس ریکارڈ سمیت طلب کر لیا


اسلام آباد(صباح نیوز)سابق  وزیر داخلہ کی مشکلات مسلسل بڑھ رہی ہیں،ایف بی آر نے شیخ رشید کو جمعہ کو ٹیکس ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کو 21 اکتوبر کو طلب کرلیا۔ایف بی آر  نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدکو نوٹس بھیجا ہے جس میں انہیں ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

  نوٹس کے متن میں شیخ رشید سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اکائونٹس سے متعلق دستاویزات ساتھ لائیں۔ شیخ رشید سے یکم  جولائی 2020 سے 30 جون  2022 کا ٹیکس ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔