شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز  شریف سے  مولانا فضل  الرحمان کی ملاقات،ملک کی سیاسی و مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز  شریف سے جمیعت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل  الرحمان نے  پیر کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی و مجموعی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔