قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خارجہ امورمیں امریکی سفیر کو مدعوکرنے کا فیصلہ


اسلام آباد (صباح نیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چئیرمین محسن داوڑ نے پاک امریکہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کے ضمن میں پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کو کمیٹی میں مدعوکرنے کا فیصلہ کرلیا قائمہ کمیٹی  کا اجلاس وزارت خارجہ میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے محسن داوڑ سے رابطہ کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے ارکان سے ملاقات کی خواہش کی چیئرمین کمیٹی نے دیگر ارکان سے اس ضمن میں مشاورت کی ۔

ذرائع کے مطابق  موجودہ مخصوص عالمی حالات کے پیش نظر  پاکستان میں امریکہ کے سفیر  کی دعوت کو قبول کو کرتے ہوئے انھیں کمیٹی میں مدعوکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ امریکی سفیر سے ملاقات سے قبل کمیٹی نے خارجہ امور کے آزاد ماہرین  سابقہ سفیروں سے  بریفنگ لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے تاکہ امریکی سفیر سے مجوزہ ملاقات کا پاکستان کو خاطرخواہ فائدہ مل سکے۔جلد ملاقات کا شیڈول طے کرلیا جائے گا ۔