مولانا عبدالاکبر چترالی کا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی عمارتوں کی طرح پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت پر بھی ختم نبوتۖ کی حدیث لکھنے کا مطالبہ


اسلام آباد(صباح نیوز) جماعت اسلامی کے رہنما مولانا عبدالاکبر چترالی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی عمارتوں کی طرح پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت پر بھی ختم نبوتۖ کی حدیث لکھنے کا مطالبہ کردیا۔ حکومت کی طرف سے آگاہ کیا گیا ہے کہ اس حوالے سے  پارلیمنٹ ہائوس کی انتظامیہ نے  انتظام کرنا ہے۔

مولانا عبدالاکبر چترالی نے  وزیر مملکت برائے داخلہ سے وقفہ سوالات میں سوال کیا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی عمارتوں پر” وانا خاتم النبین لانبی بعدی” لکھا ہوا ہے کیا مذکورہ حدیث پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت پر لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہاکہ اس کا تعلق قومی اسمبلی کی انتظامیہ سے ہے پارلیمنٹ ہاؤس میں سب کچھ قومی اسمبلی اور سینٹ سیکرٹریٹ کی ہدایت کی روشنی میں کیا جارہا ہے۔