عام انتخابات آئین اور قانون کے مطابق مقررہ وقت پر ہی ہوں گے، خواجہ محمد آصف


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے واضح کیا ہے کہ عام انتخابات آئین اور قانون کے مطابق مقررہ وقت پر ہی ہوں گے، ہم ضمنی الیکشن کو اپنی جیت سمجھ رہے ہیں، تحریک انصاف اپنی دو سیٹس ہار چکی ہے۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف  نے پیر کے روز پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا خود لیڈر ہر جگہ سے لڑ رہا تھا، ہم ضمنی الیکشن کو اپنی جیت سمجھ رہے ہیں، تحریک انصاف اپنی دو سیٹس ہار چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  نواز شریف کا آنا پاکستانی قوم کے لئے بہت ضروری ہے، جہاں عمران خود الیکشن نہیں لڑے وہاں پر جماعت ہار گئی، شاہ محمود قریشی بڑا سیاستدان ہے، اس کی بیٹی ہار گئی، الیکشن آئین اور قانون کے مطابق اپنے مقررہ وقت پر ہوںگے۔ وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ  ایم کیو ایم کی ناراضگی والی کوئی ایسی بات نہیں ہے۔