پروفیسر خورشید احمد کوترکی کے اسلامی اقتصادی ایوارڈ سے نوازا گیا


سلام آباد(صباح نیوز)معروف ماہرِ اقتصادیات، ماہرِ تعلیم، اِسٹیٹس مین اور انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز(آئی پی ایس) کے بانی چیئرمین (اور اب سرپرست اعلی) پروفیسر خورشید احمد کو اسلامی اقتصادیات کے شعبے میں ان کی زندگی بھر کی خدمات کے اعتراف میں استنبول میں منعقد ہونے والی دسویں اسلامی اقتصادیاتی ورکشاپ میں ترکی کے اعلی اسلامی اقتصادی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس ایوارڈ کا اعلان ہر سال استنبول میں واقع اسلامک اکنامکس ریسرچ سینٹر (آئی کے  اے ایم) کی طرف سے کیا جاتا ہے، جو ترکی کے مشہور ادارے اِلکے (آئی ایل کے ای) سائنس، ثقافت اور تعلیم فانڈیشن کے زیرِ سایہ کام کرتا ہے۔

یہ ایوارڈ، جو پچھلے سالوں میں ڈاکٹر عمر چھاپرا، پروفیسر مونزر کہف اور ڈاکٹر صابری اورمان (مرحوم) جیسے نامور سکالرز حاصل کر چکے ہیں، استنبول میں مقیم پاکستانی ماہر تعلیم احسن شفیق نے پروفیسر خورشید کی جانب سے حاصل کیا، جو کہ اپنی عمر اور ضعیفی کے باعث خود اس تقریب میں شرکت کے لیے سفر کرنے سے قاصر تھے۔