انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کل عمران خان، محمود خان اور وزراء کیخلاف نوٹس کی سماعت کریگا


اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان آج( منگل کو)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور دیگر صوبائی وزراء کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر لئے گئے نوٹس پر سماعت کرے گا۔

چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار احمد درانی اور ممبر الیکشن کمیشن بلوچستان شاہ محمد جتوئی پر مشتمل تین رکنی بینچ عمران خان ،محمود خان اور صوبائی وزاء تیمور سلیم خان جھگڑا، کامران خان بنگش اور شوکت علی یوسفزئی کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر لئے گئے نوٹس پر سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب این اے 24چارسدہ کے ضمنی الیکشن میںالیکشن ایکٹ2017کے تحت جاری انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان ،محمود خان اور صوبائی وزراء تیمور سلیم خان جھگڑا، کامران خان بنگش اور شوکت علی یوسفزئی کے خلاف پر نوٹس لیا تھا۔

الیکشن کمیشن عمران خان سمیت تمام پی ٹی آئی رہنماؤں کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر چکا ہے۔