وزیراعظم سے لاہور جم خانہ کلب کے وفد کی ملاقات


لاہور(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے لاہور جم خانہ کلب کے وفد کی ملاقات، سیلاب متاثرین کیلئے امداد چیک پیش کیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق میاں مصباح الرحمن کی سربراہی میں لاہور جم خانہ کلب کے ایک وفد نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے  اتوار کے روز  لاہور میں ملاقات کی ۔ وفد نے وزیر اعظم کو سیلاب زدگان کی مالی مدد کے لئے دس ملین روپے کا چیک بھی پیش کیا۔