خواجہ فرخ سعید نظریاتی صحافیوں کے قبیلے کے ایک ممتاز سالار تھے، سینیٹر عرفان صدیقی


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن  کے سینیٹر عرفان صدیقی نے  سینئر صحافی خواجہ فرخ سعید کے انتقال پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں  سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ دبستان صحافت کا ایک منفرد باب آج تمام ہوا۔

خواجہ فرخ سعید نظریاتی صحافیوں کے قبیلے کے ایک ممتاز سالار تھے۔وہ اپنے نظریات اور وابستگیوں کے معاملے میں نہایت کھرے انسان تھے۔ان کی وفات نظریاتی صحافت کا بڑا نقصان ہے، صحافیوں کے حقوق کیلئے ایک طاقتور آواز آج خاموش ہوگئی۔اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین