ضمنی الیکشن،الیکشن کمیشن کاموبائل فون کے استعمال کا نوٹس


اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں بعض پولنگ سٹیشنز میں موبائل فون کے استعمال کا نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن  نے پولنگ کے دوران موبائل استعمال پر سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔متعلقہ آر اوز، ڈی آر اوز اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ پولنگ سٹیشن میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ووٹرز پولنگ اسٹیشن میں ووٹرز کا موبائل لے جانا سختی سے منع ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق یہ سیکریسی آف بیلٹ پیپر کی خلاف ورزی ہے جس پر موبائل ضبط اور ملزم حوالے پولیس کیا جائے گا ۔