ضمنی انتخاب سازشی چالباز ٹولے کے خلاف ریفرنڈم ہے،مریم اورنگزیب


اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ووٹ کی طاقت سے حقیقی آزادی کے ڈھونگ، فراڈ اور جھوٹ کو جڑ سے ختم کرنا چاہیے،ضمنی انتخاب سازشی چالباز ٹولے کے خلاف ایک ریفرنڈم ہے۔

 ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام معاشی ترقی، روزگار، کشمیر کا سودا اوراخلاقیات تباہ کرنے والے فارن فنڈڈ متکبر فتنے، ایبسولوٹلی فراڈ جتھے اور غنڈوں سے نبردآزما ہیں۔