اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں پارلیمانی وفد کی روزہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری


مدینہ +اسلام آباد(صباح نیوز) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں پارلیمانی وفد نے  روزہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی ۔

وفد نے روزہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود پاک کا نذرانہ عقیدت پیش کیا  خطیب جامع مسجد پارلیمنٹ ہاؤس حضرت مولانا احمد الرحمن بطور معلم  شامل ہیں انھوں نے  دعا کروائی ۔وفد نے ملک کی ترقی،  خوشحالی اور امت مسلمہ کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری کے بعد وفد عمرے کی سعادت حاصل کرنے مکہ مکرمہ پہنچ گیا ہے۔

قومی اسمبلی کی قرارداد کے مطابق ہر سال ربیع الاول کے مہینے میں پارلیمانی وفد روزہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دینے کے لیے وفد کے شرکا اپنے ذاتی خرچ پر عمرے کی ادائیگی اور روضہ رسول پر حاضری دیتے ہیں۔ وفد میں راجہ پرویز اشرف، نواز الائی، چوہدری فقیر احمد، مہر ارشاد احمد، سید فضل علی شاہ،محترمہ شہناز سلیم ملک، محترمہ شاہدہ اختر علی، محترمہ شگفتہ جمانی، محترمہ سائرہ بانو، مجاہد علی، خطیب جامع مسجد پارلیمنٹ ہاؤس حضرت مولانا احمد الرحمن بطور معلم اور سید حسین رضا زیدی خصوصی مندوب کے طور پر وفد میں شامل ہیں۔