بجلی کی قیمت میں 3روپے21 پیسے فی یونٹ اضافہ،صارفین پر93ارب95کروڑ سے زائد کا بوجھ پڑے گا


اسلام آباد(صباح نیوز)بجلی صارفین کیلئے بری خبر ۔  نیپرانے بجلی تین روپے اکیس  پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ۔  اطلاق یکم اکتوبر 2022 سے ہوگا  ۔  بجلی صارفین پر93ارب95کروڑ 70لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔

تفصیلات کے مطابق  نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے بجلی تین روپے اکیس پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔   بجلی مہنگی کرنے کی منظوری اپریل تا جون2022 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی  ۔  اس فیصلے سے بجلی صارفین پر93ارب95کروڑ 70لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا  ۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر 2022 سے ہوگا ۔ اضافی وصولی 4 ماہ کیلئے کی جائے گی ۔  اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا ۔ نیپرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا  ۔