اسلام آباد(صباح نیوز)بجلی صارفین کیلئے بری خبر ۔ نیپرانے بجلی تین روپے اکیس پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ۔ اطلاق یکم اکتوبر 2022 سے ہوگا ۔ بجلی صارفین پر93ارب95کروڑ 70لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے بجلی تین روپے اکیس پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری اپریل تا جون2022 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ۔ اس فیصلے سے بجلی صارفین پر93ارب95کروڑ 70لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔
بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر 2022 سے ہوگا ۔ اضافی وصولی 4 ماہ کیلئے کی جائے گی ۔ اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا ۔ نیپرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ۔