کراچی(صباح نیوز)سندھ حکومت نے 23اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے مطلوبہ سکیورٹی وسائل فراہم کرنے سے معذرت کرلی۔سندھ حکومت نے کہا ہے کہ 23اکتوبرکوبلدیاتی انتخابات کے لیے مطلوبہ سکیورٹی وسائل دستیاب نہیں ہیں کیونکہ بڑی تعداد میں پولیس فورس سیلاب زدگان کی مدد میں مصروف ہے۔حکومت کا موقف ہے کہ کہ سندھ حکومت 2مراحل میں کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے، 3ماہ میں حالات معمول پر آجائیں تو بلدیاتی انتخابات کے لئے سکیورٹی وسائل دستیاب ہوں گے۔