آستانہ (صباح نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف قازقستان کے صدر قاسم ژورمات توکائیف کی طرف سے سیکا میں شریک سربراہانِ ممالک کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شر یک ہوئے،
عشائیے میں ازبکستان کے صدر شوکت مرزیئوف بھی وزیرِ اعظم اور صدر قازقستان کے ہمراہ عشائیے میں شریک ہوئے،عشائیے سے پہلے وزیرِ اعظم شہباز شریف قازقستان کی طرف سے ثقافتی پروگرام میں شریک ہوئے جس میں سیکا (CICA) 2022 میں شریک وفود کا پرتپاک استقبال کیا گیا،
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی حال ہی میں دونوں رہنماؤں سے سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر بھی تفصیلی ملاقات ہوئی تھی،