رانا ثنا اللہ  کے وارنٹ گرفتاری عمران کے خوف کی وجہ سے جاری ہوئے،مریم اورنگزیب


اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری عمران خان کے خوف کی وجہ سے جاری ہوئے۔ انتشار،فساد، افراتفری پھیلانی کی سازش ہے تاکہ فارن ایجنٹ جھوٹے کی کرپشن ،قومی سلامتی سے کھیل اور عوام کو بیوقوف بنانے کی چالوں سے توجہ ہٹائی جا سکے۔

ان خیالات کااظہار مریم اورنگزیب نے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی غلام اکبر کی جانب سے محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی درخواست پر جاری ناقابل جاری وارنٹ گرفتاری کرنے کے حوالہ سے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران کے حکم پر وفاق پر حملہ کرنے کی تیاری ہے۔