سارہ قتل کیس ،ملزم شاہنواز امیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیاگیا


اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر پولیس کی  جانب سے   مرکزی ملزم شاہنواز امیر کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سینئر سول جج عامر عزیز کی عدالت میں کیا گیا۔دوران سماعت پولیس کی جانب سے ملزم کی جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے عدالت نے شاہنواز امیرکو 14 روز کے لیے جیل بھیج دیا۔